ہمارے ادارے نے مسافروں کی ضروریات کے پیش نظر اپنی خدمات کا طریقہ کار تیار کیا ہے۔ جن میں تفریخ، تعلیمی، کاروباری یا طبی ضروریات شامل ہیں۔ ہماری خدمات ہمارے صارفین کی اپنی مرضی کے مطابق تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ ہمارے پاس ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم اپنے کاروبار کو مزید ترقی دیتے ہوئے حج اور عمرہ کی خدمات بھی فراہم کرنے لگے ہیں۔
روانگی سفروسیاحت مسابقتی پہلو پر مارکیٹ میں خدمات کی انجام دہی کے لیے اپنے اہلکاروں کی شمولیت کے ساتھ کاروبار کی ترقی میں یقین رکھتی ہے۔ ہم اپنے تمام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور اپنے صارفین کے اطمینان کی سطع میں اضافہ کرنے کی امید کرتے ہیں جو کہ ہماری ذمہ داری، اولین ترجیح اور مقصد ہے۔
ایک کمپنی کی حیثیت سے ہم نے ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے مالی وسائل اور اعلیٰ افرادی قوت کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں ہماری افرادی قوت تمام صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں صارفین کو روانگی سفروسیاحت پر ایک اعلی سطح کا اعتماد ملا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری عمدہ کارکردگی سے وابستگی جلد ہی روانگی سفروسیاحت کا ایک ایسا معیار بنائے گی جس کے ذریعہ ہماری صنعت کے دیگر افراد بھی آنے والے سالوں میں اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی دیں گے۔ اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے روانگی سفر و سیاحت نے اپنے نعرہ کا انتخاب اس طرح سے کیا ہے۔