• rawangi001@gmail.com
  • +92 544 627575
  • +92 315 8182288
  • +92 300 9517575
  • Mon-Sat 9am - 6pm
  • Fri Break 12pm - 3pm

بین الاقوامی ٹکٹ

خریدیں کسی بھی ملک کی ٹکٹ انتہائی مناسب داموں میں بغیر کسی پریشانی کے صرف روانگی سے

ٹریول انشورنس

اب سفر کریں بغیر کسی فکر و پریشانی کے ، روانگی سفر و سیاحت سے کروایں ٹریول انشورنس اپنی ٖرورت کے مطابق کسی بھی وقت

ہوٹل بکنگ

وزٹ پر جا رہے ہیں اور ہوٹل کی بکنگ نا ہونے پر پریشان ہیں؟ روانگی پیش کر رہی ہے انتہائی مناسب قیمتوں پر ہوٹل بکنگ کسی بھی ملک کے لیے

حج و عمرہ

حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں بغیر کسی پریشانی کے، اپنی مرضی کے مطابق پیکج بنوائیں اور سکون کے ساتھ اللۃ تعالی کے گھر کی زیارت کریں اور خوب ثواب حاصل کریں

روانگی سے رشتہ جوڑیں اور اپنی سفری مشکلات سے ہو جائیں آزاد

کیا آپ اپنے ہوائی سفر اور حج و عمرہ کی سعادت کے لیے ایک مناسب اور قابل اعتماد ادارے کی تلاش میں ہیں جو آُپ کو پیشہ ورانہ خدمات دیانتداری سے فراہم کرے؟ تو آپ صیح جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔

ہمارے متعلق

اگرچہ ہمارا ادارہ پاکستان کی سر زمین پر نیا ہے لیکن اس میں محنت اور انتھک لگن کا جزبہ نا قابلِ یقین حد تک زیادہ ہے اور ادارے کو بنانے کا مقصد نہ صرف معاشی فائدہ حاصل کرنا ہے بلکہ اخلاقی دولت اور قومی ترقی کے حصول کی کوشش کرنا ہے۔ 15 سال کی محنت کے بعد پردیس میں کامیابی کے بہت زیادہ مواقع ہونے کے باوجود جس کو عام طور پر زیادہ محفوظ اور کاروبار کے لیے فائدے مند سمجھا جاتا ہے کو چھوڑ کر ہمارے منتظمِ اعلیٰ نے ایک ایسے کاروبار کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی ہے جو اپنی طرز میں تو عام ہے لیکن انشاء اللہ اپنے اصولوں اور مقاصد میں انتہائی منفرد ہو گا۔

فوری رابطہ کریں

قومی و بین الاقوامی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، ٹریول انشورنس ، حج عمرہ یا دیگر سفری معاملات میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے فوری رابطہ کرے

خاندانِ روانگی

خاندانِ روانگی کے ستون جن کی انتھک کاوشوں سے روانگی اپنے صارفین کی رہنمائی میں رواں دواں ہے

افتخار احمد

منتظمِ اعلیٰ

ہمارا عظم اور صارفین کا بھروسہ ، ہمیشہ برقرار رہے گا، انشاءاللہ مزید پڑھیں

فلک شیر جندران

سرپرست اعلیٰ (انگلستان)

ماضی کی خامیوں سے مایوس نہ ہو، اس سے سبق حاصل کرو اور اپنا مستقبل روشن بناو

عامر حسنین

منتظمِ

راہ وہی انداز نیا، گزرے گا یادگار، انشاء اللہ

عادل حسنین

منتظم (انگلستان)

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے

امیر حمزہ

منتظمِ انتظامی عمور و آئی ٹی

لیڈر کبھی اپنی کامیابی کے بارے میں نہیں سوچتا وہ دوسروں کو کامیاب بناتا ہے

محمد یٰسین

ناظم اخراجات

صارفین کی تسلی اور بہتری میں ہی ہماری خوشی ہے

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • اٹیچی میں لے جانے کے لئے کن چیزوں کی اجازت ہے؟

    ٭ ہاتھ والا بیگ جیل، سپرے،شیمپو وغیرہ اور دیگر کاسمیٹکس اور علاج کی دیگر اشیاء۰۰۱ ملی لیٹر تک پیکجوں میں،مشروب، چاکلیٹ، چپس، دہی، مصالحہ جات، بند گوشت، پھل و سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء(مختلف ممالک پر منحصر ہے) اوردیگر الیکٹرونکس اشیاء لے جانے کی اجازت ہے۔ ٭ اضافی سفری بیگ(ہاتھ میں نہ لیکر جانے والا) استرا، کٹر،بلیڈ،چاقو،قینچی،سوئیاں اور دیگر تیز دھاری اوزار،جیل، سپرے،شیمپو وغیرہ اور دیگر کاسمیٹکس اور علاج کی دیگر اشیاء،گیس سلنڈر، اسکیٹ بورڈ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کا سامان لے جانے کی اجازت ہے۔

  • حفاظتی وجوہات کی بنا پر بین الاقوامی معیار طے کرتے ہیں کہ ہوائی پروازوں میں کس طرح کی اشیاء کے ہمراہ سفر کیا جاسکتا ہے اور کس کے ساتھ نہیں۔ مختلف اقسام کی اشیاء کی نقل و حمل کے اصول بھی مختلف ہوسکتے ہیں جس کا انحصارہوائی پرواز اور جس ملک کے لئے سفر کر رہے ہیں ان پر ہوتا ہے۔ ہوائی اڈے کے حفاظتی اہلکاروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ کا سامان لے جانے یا رجسٹرڈ سامان سے کسی بھی چیز کو نکالنے کی درخواست کرے۔ ٭ ہاتھ میں لے جانے والے سامان استرا، کٹر،بلیڈ،چاقو،قینچی،سوئیاں اور دیگر تیز دھاری اوزار،گیس سلنڈر، اسکیٹ بورڈ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کا سامان، کلہاڑی،کاروں کے بڑے حصے،اسٹیل کیبلز،پیچ کس، ہتھوڑے اور دیگر چھوٹے بڑے اوزار،گولہ بارود، گولیاں، سگریٹ، جنریٹر، آتشی اسلحہ،رائفل، مارشل آرٹس میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر اسلحہ،اور دیگر ایسی اشیاء جو کسی بھی صورت میں نقصان یا خطرے کا باعث بن سکتی ہیں کا ہاتھ والے بیگ میں لے کر جانا منع ہے۔ ٭ اضافی سفری بیگ(ہاتھ میں نہ لیکر جانے والا) گیس سلنڈراور فائر سٹارٹر وغیرہ،فیوز، بارود، آتشبازی کا سامان، مائع ایندھن اور دیگر دھماکہ خیز اور آتش گیر سامان،تابکارمواد، تیزاب، کمپریسڈ گیس، زہر اور دیگرکیمیائی اور زہریلے مادے لے کر جانا منع ہے۔

  • زیادہ ہوائی ادارے اس طرح کی صورت حال میں واپسی کی ٹکٹ کو ختم کرنے کے قوانین کو لاگو کرتے ہوئے ختم کر دیتے ہیں۔

  • ایسی صورت میں میں مختلف ہوائی ادارے اپنے اپنے مختلف قوانین رکھتے ہیں۔جس لئے ہم صارفین سے ملتمس ہیں کہ جلد از جلد روانگی ٹریول اینڈ ٹورز سے رابطہ کریں یا پھر خود تشریف لائیں۔جہاں ہمارا با اخلاق اور ذمہ دار عملہ بہتر سے بہتر حل نکال کر آپ کے سفر میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔کچھ ہوائی ادارے براہ راست مسافر ہی کی درخواست قبول کرتے ہیں۔اس صورت میں بھی روانگی ٹریول اینڈ ٹورز کا عملہ آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ یاد رکھئیے! ایک کم عمر (نابالغ) جو بالغ کے بغیر سفر کرنا چاہ رہا ہوکی درخواست کافی وقت پہلے دی جانی ہوتی ہے بلکہ ضروری ہے کہ سفر سے کافی دن پہلے ٹکٹ خرید لیا جائے اس کے لئے ہوائی ادارے کرایہ میں اضافی رقم وصول کرتے ہیں جس کے لئے روانگی ٹریول اینڈ ٹورز کا بااخلاق عملہ آپ کو مطلع کر دے گا۔ کم عمر (نابالغ) بغیر بالغ کے سفر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے ٭ ہمیشہ ایک کم عمر (نابالغ) کی بالغ کے بغیر سفر کرنے کی درخواست ہوائی ادارے کی جانب سے پہلے ہی قبول کرلی گئی ہو۔ ٭ کہ ایک بالغ روانگی کے ہوائی اڈے تک اس نابالغ کے ساتھ جائے اور وہاں ہوائی سفر کرنے کے تمام لوازمات ذمہ داری کے ساتھ پورے کرے اور جہاز کی اُڑان بھرنے تک وہاں انتظار کرے۔ >٭ اگر سفر میں جہاز کو مسافر کی منزل سے پہلے کہیں رکنا ہوتو وہاں بھی ایک بالغ اس کو وصول کرے اور ہوائی اڈے پر قیام کے دوران اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ وہ آگے جانے والے جہاز میں سوار نہ ہوجائے اور جہاز کے اُڑنے تک کا انتظار کرے۔ ٭ پانچ سال سے کم عمر بچوں کا اکیلے سفر کرنا ممکن نہیں اور نہ ہی کوئی ہوائی ادارہ(ائیر لائن) اس کی اجازت دیتا ہے۔

  • عام روٹین کے اداروں (ایئرلائن)کہ قوانین کے مطابق عام طور پر ایک کم عمر (نا بالغ) وہ مسافرہوتا ہے جو سفرکے دن 18 سال سے کم عمر کا ہو۔ شیر خوار: یہ وہ کم عمر (نا بالغ) مسافر ہے جو سفرکے دن پورے2 سال کا نہیں ہوتا۔یہ مخصوص نشست کے بغیر سفر کرتا ہے۔کسی ایک بالغ18سال سے زائد عمر مسافر کے ساتھ اور ایک بالغ مسافر کی نسبت کم کرایہ ادا کرتا ہے۔ بچہ: یہ وہ کم عمر نا بالغ ہے جو سفر کے دن12سال سے کم عمر کا ہوتا ہے۔اور ہمیشہ18سال سے اوپر بالغ مسافر کے ساتھ سفر کر سکتا ہے۔اس کو مخصوص نشست مہیا کی جاتی ہے جو عام بالغ مسافر کے مقابلے میں سستی ہوتی ہے۔ نابالغ جوان: یہ وہ کم عمر نا بالغ مسافر ہے جو سفر کرتے وقت12سال سے اوپر اور 18سال سے کم عمر کا ہوتا ہے۔نابالغ جوان بغیر کسی بالغ مسافر کے ایک عام بالغ مسافر جتنا کرایہ ادا کرکے سفر کر سکتا ہے۔ ضروری دستاویزات: عام طور پر بین لاقوامی سفر کے لئے مسافر کے پاس پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ہمارا مسافر حضرات کے لئے مشورہ ہے کہ جب بھی کبھی کسی کم عمر (نا بالغ)مسافر کے ساتھ سفر کریں تو احتیاطً مندرجہ ذیل دستاویزات ساتھ لے لیں ۔ اگر وہ والدین کہ بغیر سفر کرنا چاہیں تو ان کی طرف سے مخصوص اجازت نامہ یا پھر نا بالغ کے سر براہ کی طرف سے کوئی مخصوص اجازت نامہ۔ ۔ پاسپورٹ جو عام طور پر ہر بین الاقوامی سفر کے لیے لازم ہے یا پھر اس کے بدلے میں کوئی قابلِ قبول دستاویزات ۔ وہ دستاویز جس میں بالغ مسافر کا اس سے رشتہ ظاہر ہو سکے جیسے بے-فارم وغیرہ ۔ ان تمام صورتوں کہ باوجود ہم اپنے صارفین سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ جس ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں وہاں کے قوانین کو دیکھ لیں۔ یا پھر متعلقہ ملک کے قونصل خانے یا سفارت خانے سے معلومات حاصل کرلیں۔

  • عام طور پرہر جہاز اور ادارے کے ٹکٹ تبدیل کروانے پہ قوانین مختلف ہوتے ہیں۔جس کا انحصار متعلقہ ائیر لائن کے قوانین پر ہوتا ہے۔اس لیے بہتر ہو گا کہ مسافر حضرات ٹکٹ خریدتے ہوئے متعلقہ معلومات تفصیل سے حاصل کر لیں۔

  • آپ کو یہ پتا ہونا چاہیئے کہ ہمارا ادارہ(روانگی ٹریول اینڈ ٹورز) بے حد ذمہ داری کے ساتھ اپنے صارفین کے سفر کے متعلقہ معلومات اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پہ پوری نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی پرواز کے اوقات کار یا تاریخ میں ردوبدل ہوتا ہے ہمارا ادارہ فوراً متعلقہ مسافرکو اس سے مطلع کرنے کی کوشش کرتا ہے یا پھر متعلقہ ائیر لائن کی انتظامیہ آپ سے رابطہ کرتی ہے۔جس کے لئے مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے دیے گئے رابطہ نمبر اور ای میل کو دیکھتے رہیں اور ٹکٹ خریدتے وقت اپنا رابطہ نمبر وہی درج کروائیں جو آپ کے زیراستعما ل ہو اور جس پہ کسی بھی وقت آپ سے رابطہ کرنے میں دشواری نہ ہو۔

  • کافی وقت لے کر متعلقہ جہاز کے استقبالیہ پر پہنچنا چاہیے ذہن میں رکھیے کہ ہوائی اڈہ کے حفاظتی اقدامات کو عبور کرنے کے لئے اور متعلقہ جہاز کے باقی مسافر حضرات کے رش کی صورت میں آپ وقت پے بورڈنگ کروا سکیں۔ عام طور پہ مسافرحضرات سے ہماری گزارش ہے کہ قومی پروازوں کے لئے کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے کم از کم اڑھائی گھنٹے پہلے ہوائی اڈہ پے متعلقہ پرواز کے ڈیسک پہ پہنچ جائیں۔ مندرجہ بالا ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عام طور پر تمام پروازوں کی بورڈنگ ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جاتی ہے جس کے بعد کسی بھی مسافر کو سفر کرنے نہیں دیا جاتا

  • کسی بھی پرواز کی ٹکٹ خریدنے پر آپ کو ایک ورق دیا جاتا ہے جس میں پرواز کی تفصیل بشمول دن، وقت، مقام اور منزل کی تفصیل اورٹکٹ نمبر موجود ہوتا ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں بلکہ آپ کو ٹکٹ ای میل کی صورت میں یا واٹس ایپ پر تصویر کی صورت میں بھی دی جاسکتی ہے

  • بین الاقوامی سفر کے لئے ہر مسافر کے پاس پاسپورٹ کا ہونا لازم ہے اس کے ساتھ ساتھ موجودہ صورت حال کے مطابق کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے جس ملک میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اس ملک کے قانون کے مطابق ویکسین کی مکمل خوراک لگنا لازمی ہو گا اور ویزہ یا کوئی اجازت نامہ جو دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے قانونی حیثیت رکھتا ہو کا پاس ہونا لازمی ہے

  • اس کا انحصار پرواز پہ ہوتا ہے اور اس کی معقول معلومات ائیر لائن سے ہی لینا بہتر ہوتا ہے۔ (ذاتی سامان) عام طور پر حفاظتی اقدامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک ہی بیگ جہاز میں ساتھ لے کے جانے دیا جاتا ہے۔جس کا وزن عام طورپرچھ کلو سے دس کلو ہوتا ہے۔جو ہر پرواز کے لئے مختلف ہو سکتا ہے۔ اس لئے ٹکٹ لیتے ہوئے متعلقہ ادارے سے پوچھ لیں۔بصورت دیگر پروازکی انتظامیہ آپ کو وہ بیگ جہاز میں لے کر جانے سے روک سکتی ہے

  • روانگی سفر و سیاحت با مقصد و با معنی اپنی حیثیت میں ایسا منفرد ادارہ ہے جس کے قیام کا مقصد نہ صرف روانگی کے خاندان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیسے کمانا ہے بلکہ بطورِ قوم قومی بقاء، ملکی ترقی،قومی زبان کی ترویج اور طلباء کے لیے مختلف سر گرمیوں کے لیے طرح طرح کے اقدامات کرنے کا عزم رکھتی ہے۔روانگی ایک ایسا ادارہ ہے جو عمرہ اور ہوائی سفر کے متعلق آپ کی تمام تر مشکلات کو حل کرنے کے لئے معاونت فراہم کرتا ہے۔جن میں ہوائی پروازوں کی ٹکٹیں مہیا کرنا، ویزاکی مشاورت اور ٹریول انشورنس وغیرہ شامل ہیں

ہم سے رابطہ کریں

:فون

+92 544 627575
+92 315 8182288
+92 300 9517575

:پتہ

بلمقابل پرانی آٹا مل، پرانا جی ٹی روڈ، مشین محلہ نمبر 3 ، جہلم، پنجاب